محبت کا انوکھا انداز، دھونی کے مداح نے گھر کو کرکٹر کی تصاویر سے سجادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

محبت کا انوکھا انداز، دھونی کے مداح نے گھر کو کرکٹر کی تصاویر سے سجادیا
محبت کا انوکھا انداز، دھونی کے مداح نے گھر کو کرکٹر کی تصاویر سے سجادیا

چنئی: بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان اور بہترین بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کے مداح نے اُن سے محب کا انوکھا انداز اپنایا، مداح نے اپنے گھر کو کرکٹر کی تصاویر اور آئی پی ایل ٹیم کے رنگ میں رنگ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے مہندر سنگھ دھونی کے ایک مداح نے اپنے گھر کو آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے رنگ میں رنگ دیا۔دھونی کے مداح نے ناصرف اپنے گھر کی دیواروں کو پیلے رنگ میں رنگا بلکہ انہوں نے دیوار پر ٹیم کا لوگو اور مہندرا سنگھ دھونی کا فن پارہ بھی بنایا۔

دھونی کے مداح گوپی کرشن نے اپنے گھر سے اندر آنے والے راستے کی دیوار پر یہ بھی لکھا ہے کہ ’ہوم آف دھونی فین‘ یعنی دھونی کے مداح کا گھر۔گوپی نے کہا کہ انہیں اپنا آرٹ ورک مکمل کرنے کے لیے 2 دن سے زیادہ کا وقت لگا اور اسے مکمل کرنے کے لیے انہوں نے فنکاروں سے بھی مدد لی۔

دھونی کے مداح کا کہنا تھا کہ ہمیں اس آرٹ ورک کو مکمل کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور اسے بنانے میں تقریبا 1 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے کی لاگت آئی۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز تامل ناڈو کی ہے جس کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہیں۔جو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

Related Posts