اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے متعلق قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔
قرارداد میں پاکستان میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر گہرے رنج اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ جنرل اسمبلی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی تعاون اور امداد کی اپیل میں اضافہ کردیا ہے۔
قرارداد میں آئندہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے پر توجہ دینے اور اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے 160 ممبر ممالک نے پاکستان کی قرارداد کو کو اسپانسر کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی ہمدردی اورسپورٹ پاکستان کے ساتھ ہے۔
Pakistan ???????? is in the midst of a climate catastrophe.
Today, the #UNGA unanimously adopted Resolution 77/1 which will strengthen the coordination of @UN ???????? humanitarian and disaster relief assistance.
شکریہ | له تاسو مننه | Thank you
Remarks???? https://t.co/zmGrXSZMGw pic.twitter.com/dRX4oXDI6R
— UN GA President (@UN_PGA) October 7, 2022
گلگت بلتستان کے وزیر کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا
ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کے روٹ میپ میں پہلا پہلو سیلاب اپیل کا رسپانس ہے، سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل 5 گنا بڑھ گئی ہے جبکہ 816 ملین ڈالرکی امداد اپیل جینیوا میں لانچ کی گئی ہے، اس کے بعد بحالی کا پلان بھی بن گیا ہے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ پلان 14 اکتوبر کو واشنگٹن میں ورلڈبینک کے اجلاس میں پیش کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








