واشنگٹن: پاکستان پر دہشت گردوں کے حملے اور اس سے ہونے والے جانی نقصان کے بعد امریکا نے بیان جاری کردیا، امریکا نے ایران پر پابندیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم بلوچستان میں کیے گئے دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکار اور عام شہری نشانہ بنائے گئے ہیں۔
پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر نے کہا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عوام دہشت گردوں کے ہاتھون بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔ خطے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں جس سے نمٹنے میں ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے ۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے پابندیوں کانفاذ جاری رہے گا۔ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والے ممکنہ ردِ عمل سے آگاہ رہیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے دوران متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا کی ترجیح ہے کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دے، حکومتِ پاکستان کے ساتھ توانائی کے متعلق بات چیت جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








