ورلڈ کپ، امریکا کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا
(فوٹو: جیو نیوز)

ڈیلس: ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں میزبان امریکی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلس میں گروپ اے کے میچ میں امریکی کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے امریکا کے خلاف 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم کر رہے ہیں، ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، عثمان خان اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

آج ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ ہے جبکہ امریکا ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میں میں کینیڈا کو شکست دے کر ایک اہم ٹیم ثابت کرچکا ہے۔ امریکا نے پہلے میچ میں کینیڈا کو 7 وکٹس سے شکست دی تھی۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران مختلف ٹیموں کے مابین 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں وکٹ کیپر اور کپتان مونانک پٹیل اوپنر بیٹر کے طور پر بھی امریکی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کپتان مونانک پٹیل کے علاوہ امریکی ٹیم میں اسٹیون ٹیلر، اینڈریس گوس، آرون  جونز، نتیش کمار، کورے اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، سوربھ اور علی خان بھی شامل ہیں۔

Related Posts