ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی جامعات میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کے لیے نئی اور سخت پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت سال 2026 کے سمسٹر سے انٹری ٹیسٹ لازمی ہوگا۔
ایچ ای سی کی نئی تعلیمی گائیڈ لائنز کے مطابق اب کوئی بھی سرکاری یا نجی یونیورسٹی گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے لیے اپنا الگ انٹری ٹیسٹ منعقد نہیں کر سکے گی۔
کمیشن کے مطابق تمام داخلے اب ایچ ای سی کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے تحت منعقد ہونے والے ہائر ایجوکیشن ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) یا گریجویٹ ریکارڈ ایگزامینیشن (GRE) سے مشروط ہوں گے۔
ایچ ای سی نے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 کی بعض شقیں فوری طور پر واپس لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات میں داخلوں کے لیے یکساں، معیاری اور شفاف قومی نظام قائم کرنا ہے۔
ایچ ای سی نے تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر تعلیمی اداروں کو نئی گائیڈ لائنز پر فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








