نامعلوم افراد نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دروازے کو آگ لگا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کے مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ کی عمارت پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور گیٹ کو نذرِ آتش کردیا۔ نائب صدر ن لیگ رانا ارشد نے کہا ہے کہ سیکرٹریٹ کے دروازے پر پی ٹی آئی کارکنان نے حملہ کیا۔
عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج، ہنگامہ آرائی، 3 افراد جاں بحق
رانا ارشد نے کہا کہ جب پارٹی سیکرٹریٹ حملے کی زد پر تھا، لاہور انتظامیہ اور پنجاب حکومت سو رہے تھے، اگر آپ کچھ نہیں کرسکتے تو عہدوں سے مستعفی ہوجائیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے بعد تحریکِ انصاف کے کارکنان نے مختلف شہروں میں بھرپور احتجاج کیا۔ اس دوران جلاؤ گھیراؤ کے پر تشدد واقعات بھی پیش آئے جن کے دوران کچھ املاک جلا دی گئیں۔
شہرِ قائد میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج پر تشدد رخ اختیار کر گیا۔ اس دوران سرکاری ادارے کے پانی کے ٹینکر، قیدیوں کی وین، پولیس چوکیوں اور پیپلز بس سروس کو آگ لگائی گئی جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں میں درخت بھی جلائے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








