اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس کل پاکستان پہنچیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

UNSG Antonio Guterres to arrive in Pakistan tomorrow

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس چار روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 16 سے 19 فروری تک ملک میں قیام کریں گے۔

پاکستان میں افغان مہاجرین کی میزبانی کے 40 سالوں سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء سے بھی خطاب کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس کا اہتمام وزیر اعظم عمران خان نے کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 40 سال سے مقیم افغان مہاجرین پاکستان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ

اقوام متحدہ کے سربراہ اپنے چار روزہ دورے کے دوران صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے اور بعد میں وہ پاکستان کے پولیو ویکسین مہم میں شرکت کریں گے۔اپنے چار روزہ سرکاری سفر کے دوران لاہور اور گوردوارہ کرتار پور بھی جائیں گے۔

Related Posts