رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی مزاحیہ ڈرامے

تازہ ترین

تازہ ترین

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ رمضان المبارک کا مہینہ سعادتوں اور رحمتوں سے مالا مال ہوتا ہے، اس مہینے میں تمام مسلمان روزہ رکھتے ہیں بعدازاں افطار کے بعد تمام گھروالے ساتھ مل کر بیٹھتے ہیں اور کسی ہلکے پھلکے مزاحیہ شو کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

ہر سال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانب سے یہی کوشش کی جاتی ہے کہ ایک سے بڑھ کر ایک رمضان اسپیشل ڈرامہ پیش کیا جائے کیونکہ یہ ڈرامے عوام میں بہت زیادہ مقبول ہوتے ہیں۔

یہاں ہم ایسے رمضان اسپیشل ڈراموں کا ذکر کریں گے جو آپ اس رمضان المبارک میں دیکھ سکتے ہیں:

1) چاند تارہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی عائزہ خان اور دانش خان بہت جلدرمضان اسپیشل ڈرامے ’چاند تارا ‘ میں ساتھ نظر آئینگے۔ ڈرامہ ہم ٹی وی پر پیش کیا جائے گا جس کی ہدایت دانش نواز دے رہے ہیں جبکہ اسے صائمہ اکرم چوہدری نے تحریر کیا ہے۔

2) جنجال پورہ

Adnan Siddiqui's 'Dum Mastam' to finally release this year on Eid

ڈرامہ سیریل جنجال پورہ جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا جس میں اداکار عمران اشرف اور عمار خان نظر آئینگے، ڈرامے کی عکس بندی لاہور میں کی گئی تھی جبکہ اسے عمار خان نے لکھا ہے اور صائمہ وسیم نے اس کی ہدایت کار ہیں۔

3) نامعلوم عنوان

Komal meer and Muneeb Butt on Set of their New Drama Qalandar

اداکار منیب بٹ اور اداکارہ کومل میر رمضان اسپیشل ڈرامے میں نظر آئینگے جو کہ جیوانٹرٹینمنٹ پرپیش کیا جائے گا ، جس کی کہانی ابھی خفیہ رکھی گئی ہے۔

4) نامعلوم عنوان

Adnan Raza Mir all set to make his televison debut

ہم ٹی وی پر ایک اور رمضان اسپیشل ڈرامہ پیش کیا جائے جس کی کاسٹ میں حمزہ سہیل، سحر خان اور عدنان رضا میر شامل ہیں ۔ اس ڈرامے کے ہدایت کار علی حسن ہیں جن کے رمضان اسپیشل ڈرامے پرستان کو ناظرین نے خوب پذیرائی دی تھی۔

Related Posts