کراچی:معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے کامیڈین کنگ عمر شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فادر آف کامیڈی عمر شریف کے انتقال سے اردو کامیڈی یتیم ہوگئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر یاسرحسین نے لیجنڈ کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے ساتھ ہونے والی پہلی اور آخری ملاقات کی یادگار ویڈیو شیئر کی۔

یاسر حسین نے اپنے شو کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شو عمر شریف صاحب کے ساتھ میری پہلی اور آخری ملاقات کی یاد ہے۔یاسر حسین نے لکھا کہ آج اردو کامیڈی دیکھنے والے یتیم ہوگئے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








