جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں۔امریکا کا ترجمان پاک فوج کے بیان سے اتفاق

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کردیئے
امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کردیئے

واشنگٹن: امریکا نے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کے حق میں نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے ملک پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ امریکا پر امن جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کی پاسداری کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی افریقہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ،300سے زائد افراد ہلاک

پریس کانفرنس کے دوران ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ ہمیں ڈی جی، آئی ایس پی آر کے بیان سے اتفاق ہے۔ غیر ملکی سازش کے متعلق امریکا کا پیغام اور بیانیہ بے حد واضح ہے۔ پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔

گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا ذکر نہیں۔ ترجمان محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا پر امن جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کا حامی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈی مارش دینے کی اور بھی وجوہات ہوا کرتی ہیں، صرف سازش پر ایسا نہیں کیا جاتا۔ امریکا نے کسی بھی سطح پر پاکستان سے فوجی اڈے دینے کا مطالبہ نہیں کیا۔

Related Posts