ایران پر حملے جاری، امریکی طیارہ عراق میں گر کر تباہ ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی طیارہ
(فوٹو: آن لائن)

ایران پر حملے جاری ہیں جبکہ اسی دوران امریکی طیارہ عراق میں گر کر تباہ ہوگیا، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکامٰ) نے طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایندھن بھرنے والے طیارے کے نقصان سے آگاہی ہے، ایک طیارہ مغربی عراق میں گرا جبکہ دوسرا بحفاظت لینڈنگ میں کامیاب رہا۔

امریکی سینٹکام کے مطابق یہ واقعہ امریکا کے ایران پر جاری حملوں کے دوران پیش آیا جسے امریکا نے آپریشن ایپک فیوری کا نام دیا ہے۔ واقعہ دشمن کی فائرنگ یا فرینڈلی فائر کا نتیجہ نہیں تھا۔

دوسری جانب ایرانی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر کا دعویٰ ہے کہ امریکی ری فیولنگ طیارہ عراقی مزاحمتی فورسز کا نشانہ بنا ہے جس میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایران پر حملوں کی صورتحال

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ورز ایران کے مغربی و وسطی علاقوں میں 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ لڑاکا طیارون نے بڑے پیمانے پر 20 حملے کیے، ایران کے بیلسٹک میزائل لانچرز، فضائی دفاعی نظام اور اسلحہ تیار کرنے والے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Posts