امریکا کا ایران کے اسکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے. ہیومن رائٹس واچ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی اسکول
(فوٹو: آن لائن)

ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ واشنگٹن سارہ یاگر  نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران میں اسکول پر حملہ بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس واچ واشنگٹن کی ڈائریکٹر سارہ یاگر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کے اسکول پر حملے کی تحقیقات کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

سارہ یاگر کا کہنا ہے کہ اگر حملہ کرنے والوں نے جان بوجھ کر بچوں سے بھرے اسکول کو نشانہ نہ بھی بنایا ہو تو اسے غلطی قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہا کہ امریکی فوج پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتی جو کہ اس معاملے میں نہیں کی گئیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر میزائل حملہ ممکنہ طور پر امریکی فوج کی جانب سے ہوا، تنازعات کے دوران شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے امریکی فوج میں اصلاحات اور جوابدہی وقت کی ضرورت ہے۔

Related Posts