امریکی حکام نے چین کی ٹیلی کام کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی حکام نے چین کی ٹیلی کام کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا
امریکی حکام نے چین کی ٹیلی کام کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا

واشنگٹن:امریکا نے چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی کا لائسنس قومی سلامتی کے اندیشے کے پیش نظر منسوخ کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ چائنا ٹیلی کام 60 روز کے اندر امریکا کے اندر اپنی خدمات فراہم کرنا بند کردے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ کمپنی پر چینی حکومت کا کنٹرول اس کو رسائی، اسٹور، رکاٹ ڈالنا اور امریکی مواصلات کے روٹ کو تبدیل کرنے کی صلاحیت بخشتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کے خلاف جاسوسی اور دیگر نقصان پہنچانے والی سرگرمیاں پیش آسکتی ہیں۔چائنا ٹیلی کام گزشتہ 20 برس سے امریکا میں خدمات فراہم کر رہی ہے اور اپنے بیان میں امریکی اقدام کو مایوس کن قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ چائنا ٹیلی کام چین میں کام کرنے والی تین بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور دنیا کے 110 ممالک میں کروڑوں صارفین کو خدمات پہنچاتی ہے۔بیان میں مزید کہا کہ ہم اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب آپشنز استعمال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ سیکریٹری خزانہ جینیٹ یلین کے چینی نائب وزیراعظم لیو ہی سے دنیا کی معیشت پر گفتگو کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: تنازعات کے باوجود نیا سنگِ میل عبور،فیس بک کو3ماہ میں 9 ارب ڈالر کا منافع

حالانکہ ان کی ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کے طور پر دیکھا جا رہا تھا جبکہ اس سے قبل تائیوان اور تجارت کے معاملے پر تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا تھا۔

Related Posts