شہر قائد کی فضاؤں میں امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز کی اُڑان، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

شہر قائد کی فضاؤں میں امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز کی اُڑان، ویڈیو وائرل
شہر قائد کی فضاؤں میں امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز کی اُڑان، ویڈیو وائرل

کراچی: شہر قائد کی فضاؤں میں جمعرات کی شام امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا، بعض شہریوں کی جانب سے اڑتے ہوئے ہیلی کاپٹرز کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔

ذرائع کے مطابق امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز شمال مشرق سے مغرب کی جانب جاتے دیکھے گئے ہیں۔ تین امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز ایک فارمیشن میں پرواز کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق امریکی شنوک ہیلی کاپٹرز نے پاکستان میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک پرواز کی، دیو ہیکل امریکی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز کو کراچی کی فضاؤں میں اڑتے ہوئے دیکھ کر شہریوں نے تعجب کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: وادی پنج شیر میں طالبان اور باغیوں کا لڑائی میں بھاری نقصانات کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق شنوک ہیلی کاپٹرز رفیقی ائیر بیس سرگودھا سے پرواز کرکے کراچی میں مسرور بس پر لینڈ ہوئے۔واضح ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج نے انخلاء مکمل کرلیا ہے۔

Related Posts