امریکی وفد کا دورہ تائیوان، چین کی جزیرے کے اطراف تازہ فوجی مشقیں

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی وفد کا دورہ تائیوان، چین کی جزیرے کے اطراف تازہ فوجی مشقیں
امریکی وفد کا دورہ تائیوان، چین کی جزیرے کے اطراف تازہ فوجی مشقیں

بیجنگ:چین نے تائیوان کے اطراف بڑے پیمانے پر مزید فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی قانون سازوں کے ایک وفد کے دورہ تائیوان اور قیادت سے ملاقات پر دونوں ممالک کی درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرجانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دو روزہ غیراعلانیہ دورہ بیجنگ کی جانب سے خود مختار جمہوری تائیوان کے اطراف سمندر، فضا میں جنگی جہاز، میزائل اور جیٹ طیارے بھیجے جانے کے بعد کیا گیا۔

جس کے بارے میں چین کا موقف ہے یہ خطہ اس کا حصہ ہے اور ایک دن ضم کردیا جائے گا۔تائیوان میں قائم واشنگٹن کے ڈی فیکٹو سفارت خانہ کے مطابق میساچوسٹس سے منتخب سینیٹر ایڈ مارکی کی سربراہی میں 5 رکنی کانگریسی وفد نے صدر تسائی انگ وین سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ امریکا اور تائیوان دونوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے، دونوں ممالک کو وسیع دائرہ کار پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا۔دوسری جانب بیجنگ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ چین نے جزیرہ تائیوان کے ارد گرد سمندر اور فضائی حدود میں جنگی مشقیں شروع کیں۔

مزید پڑھیں:امریکی کانگریس کے وفد کی غیراعلانیہ دورے پر تائیوان آمد

چینی فوج کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی یی کا کہنا تھا کہ ‘یہ امریکا اور تائیوان کی جانب سے کی جانے والی سیاسی چالیں اور تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے خلاف اقدامات ہیں۔ہماری ہر چیز پر گہری نظر ہے۔

Related Posts