واشنگٹن: امریکی دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ محفوظ پاکستان ہمارے مفادات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ ہمیں ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم پر اعتماد ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی دفترِ خارجہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار خوش آئند ہے۔صدر جوبائیڈن سمجھتے ہیں کہ محفوظ و خوشحال پاکستان امریکی مفادات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ جو بائیڈن
گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان میں ایٹمی اثاثوں کے تحفظ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ صدر کے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے ترجمان امریکی دفترِ خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے یہ بات ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں کہی اور پاکستان کو خطرناک ترین ملک بھی قرار دیا۔
صدر جو بائیڈن نے کہا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








