واشنگٹن: امریکا کے اعلیٰ فوجی افسر نے خبردار کیا ہے کہ چین آئندہ 6 برسوں میں تائیوان پر چڑھائی کر سکتا ہے۔ تائیوان 1949 کی خانہ جنگی کے بعد چین سے علیحدہ ہو گیا تھا۔
امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ایشیا پیسیفک میں امریکا کے اعلیٰ فوجی افسر ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن کا کہنا ہے کہ مجھے خوف ہے کہ چین ایشیا میں امریکی فوجی طاقت پر اپنا قبضہ جمانا چاہتا ہے اور 2050 تک چین امریکا کی فوجی حکمرانی پر اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے۔
ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن کا مزید کہنا تھا کہ چین کے عزائم میں سب سے پہلے تائیوان واضح طور پر اس کے نشانے پر ہے، میرا خیال ہے کہ آئندہ 6 برسوں میں چین تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔
امریکی ایڈمرل کا کہنا تھا خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت امریکا کے لیے غیر موزوں صورتحال پیدا کر رہی ہے اور ہمارا مزاحمت کا عنصر بھی کم ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مبینہ حملے میں زخمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








