وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی ہم منصب کا رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی ہم منصب کا رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی ہم منصب کا رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کو اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے کال موصول ہوئی۔ عہدہ سنبھالنے پر انہوں نے مبارکباد دی، جس پر ان کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران باہمی، وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی احترام کے ساتھ مشغولیت ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار

اس سے قبل بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ انسداد دہشت گردی اور سرحدی سلامتی پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور واشنگٹن کی جانب سے گزشتہ ماہ کراچی یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی۔

Related Posts