واشنگٹن: ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر مارکو روبیو نے پاکستان اور چین کے خلاف امریکی سینیٹ میں متعصبانہ بل پیش کیا ہے جس میں امداد روکنے سمیت دیگر مخالفانہ اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
ری پبلکن رکن سینیٹر مارکو روبیو نے کہا کہ بھارت کیلئے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پاکستان کی امداد روک کر کانگریس کو آگہی دی جائے۔ چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے اور پاکستان کی طرف سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بل میں بھارت کی مدد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سینیٹر مارکو روبیو کے پیش کیے گئے بل میں بھارت کےک ساتھ امریکا کے اسٹرٹیجک سفارتی و اقتصادی اور عسکری تعلقات میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تجویز یہ بھی ہے کہ امریکا بھارت کے ساتھ اسرائیل، جاپان، کوریا اور نیٹو جیسے اتحادیوں جیسا سلوک کرے۔
بین الاقوامی میڈیا کا ماننا ہے کہ اگر بل منظور ہوجاتا ہے تو اس کے پاکستان پر منفی اثرات ہوں گے۔ حال ہی میں امریکی صدر جوبائیڈن نے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی سے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی امدادد مانگی تھی جس کی امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو نے تصدیق کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








