افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا دنیا اعتراف کررہی ہے، وزیر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

shah mehmood qureshi
shah mehmood qureshi

دوحہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا دنیا اعتراف کررہی ہے،پاکستان کو دعوت دی گئی کہ وہ اس سارے عمل کا حصہ بنے اور شرکت کرے۔

دوحہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے کہنا تھا کہ بھارت نے افغان امن معاہدے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی پوری کوشش کی تاہم اس کے باوجود اگر یہ معاہدہ ہوطے پاجاتا ہے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا اور طالبان امن معاہدہ عالمی سطح پر دکھایا جارہا ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بہت خوش آئند ہے، افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا دنیا اعتراف کررہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کل امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ‘یہاں اس وقت معاہدے کی تقریب کی کوریج کے لیے پوری دنیا کا میڈیا موجود ہے۔

وزیر خارجہ نے بھارت کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں جو کچھ ہورہا ہے دنیا کی اس پر نظر ہے، بھارتی غنڈوں نے مساجد میں توڑ پھوڑ کی اور سیاہ جھنڈے لگائے، بھارت میں انصاف کرنے والے جج کا ٹرانسفر کردیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا تشخص ابھر رہا ہے اور بھارت کا نیچے جا رہا ہے، دہلی میں نسل کشی کی جو صورت حال دنیا کو ابھرتی دکھائی دے رہی ہے وہ بھی زیر بحث ہے، دنیا کا تمام میڈیا اس پر بات کر رہا ہے اور فارن ریلیشنز کمیٹی کے جو اہم ممبران اس پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آ ج پاکستان کا عالمی سطح پر مرکزی کردار ہے، جب ہماری حکومت وجود میں آئی تو بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کیا جائے جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ٹرمپ کی موجودگی میں دہلی کے کچھ علاقوں میں کرفیو کا سماں تھا اور فوج گشت کر رہی تھی، پولیس کا سہارا لے کر آ ر ایس ایس کے غنڈے املاک جلا رہے تھے، ٹرمپ کے دورے کے وقت خیال تھا کہ تجارتی معاہدہ ہو گا تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا۔

Related Posts