کابل / واشنگٹن: لڑکیوں کے اسکول بند کرنے کا حکم دوبارہ جاری کرنے پر امریکا کی جو بائیڈن حکومت نے طالبان سے مذاکرات منسوخ کردئیے ہیں۔ افغانستان اور امریکا کے مابین مذاکرات دوحہ میں ہونے والے تھے۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ میں جو بائیڈن اور طالبان حکومتیں معاشی امور پر مذاکرات کرنے والی تھیں، تاہم لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے بعد دوبارہ بند کرنے کے اعلان پر طالبان سے مذاکرات منسوخ کیے گئے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ طالبان کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔
یوکرین میں بھوک اور بدحالی کے ڈیرے، تھیٹر پر حملے میں 300 افراد ہلاک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








