کرتارپورراہداری کھولنے پرامریکی دفترخارجہ کی پاکستان اور بھارت کو مبارک باد

تازہ ترین

تازہ ترین

morgan ortagus
کرتارپورراہداری کھولنےپرامریکی دفترخارجہ کی مبارک باد

امریکی دفتر خارجہ نے کرتار پور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،یہ ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان راہداری کھلنے پر خوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کرتارپور راہداری کو امریکا پڑوسیوں کے درمیان ایک اچھی مثال کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

امریکی دفترخارجہ نے کہا کہ کرتار پور ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔اس اقدام سے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ ملے گا۔اب سکھ کمیونٹی پاکستان میں دربار کرتارپورصاحب کی زیارت کرسکیں گے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبے کا آج ہفتہ کو باضابطہ افتتاح کردیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے بابا گرونانک کے جنم دن پر سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہ داری کھول دی

سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن(ر) امریندر سنگھ اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارت سمیت دنیا بھر سے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے کرتار پور آئے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی جنہوں نے فراخدلانہ انداز میں وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔

Related Posts