روپے کی قدر میں کمی، ڈالر کی قیمت 72پیسہ اضافے سے 296.50روپے ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی کمی

کراچی: روپے کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے، امریکی ڈالر کی قیمت 72پیسے کے اضافے کے بعد 296روپے 50 پیسے تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 296روپے 50 پیسے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300روپے سے بھی مہنگا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات میں 12 فیصد سے زائد کی کمی 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 77 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ انڈیکس 48 ہزار 141 کی سطح پر ہے۔ سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے 11روز قبل بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا جب صبح سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ شروع ہوگیا۔

انٹربینک میں 10اگست کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 287 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگی۔

دوسری جانب اسی روز پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد بہتری ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس  میں 235 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 48 ہزار 463 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔

Related Posts