گلوبل اسٹار رابرٹ پیٹنسن، جو اپنی آنے والی فلم میں بیٹ مین کا کردار ادا کررہے ہیں، اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا پورا بچپن بیٹ مین کا لباس زیب تن کرتے گزرا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنی فلم دی بیٹ مین کے بارے میں بات کرتے ہوئے رابرٹ پیٹنسن نے کہا کہ مجھے بہت عجیب لگ رہا ہے فلم کے کردار کے بارے میں سوچ کر ،میرا بچپن بھی معلوم نہیں اس بارے میں کیا سوچتا ہوگا۔
میٹ ریوز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ موجودہ ڈی سی ٹائم لائن سے منقطع ہے۔ لیکن فلم کے ٹریلر، ٹیزر اور پوسٹر کے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے جوش وخروش میں اضافہ ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ فلم میں پیٹنسن کے علاوہ، پال ڈانو کو رڈلر کے طور پر، کولن فیرل پینگوئن کے طور پر، زو کراوٹز کیٹ وومین کے طور پر، سیلینا کائل، جیفری رائٹ، اینڈی سرکیس، اور بھی بہت کچھ نظر آئے گا۔
واضح رہے کہ دی بیٹ مین ہیرو پر مبنی سب سے طویل فلم بھی ہوگی۔