اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تیاریاں شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تیاریاں شروع
اشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تیاریاں شروع

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے منگیتر معروف گالفر حمزہ امین رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے، جوڑے کی شادی کی تیاریاں زو ر و شور سے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل اشنا شاہ نے اپنے دیرینہ دوست حمزہ امین سے منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ہی ان دونوں کی شادی کی چِہ می گوئیاں سننے میں آ رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں اشنا شاہ کو ڈیزائنر وردہ سلیم کی جانب سے ذیزائین کردہ عروسی جوڑے کے خاکے کو دیکھ کر جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے اس خاص دن پر وردہ سلیم کا تیار کردہ عروسی جوڑا زیب تن کریں گی۔

مزید پڑھیں:اشنا شاہ کے منگیتر کا دلچسپ انداز میں محبت کا اظہار، ہاتھ پر نام لکھوالیا

ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے اداکارہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اشنا شاہ اور حمزہ امین اگلے دس دنوں میں شادی کرنے والے ہیں اور شادی کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔

Related Posts