اداکارہ اوشنا شاہ کی ثمینہ احمد اورمنظر صہبائی کو شادی کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

Ushna Shah congratulates Samina Ahmed on her wedding

اسلام آباد : ٹی وی اداکارہ اوشنا شاہ نے نوبیاہتا جوڑے ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمنا ؤں کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ اوشنا شاہ نے ثمینہ احمد کے ساتھ تصاویر شیئرکرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی دُلہن کو مبارک ہو! میں ثمینہ آپا کو بندھے ایک ڈور سے ، کے سیٹ پر چھیڑ تی کیونکہ وہ ہمیشہ مسکراتی رہتی تھی اور اس میں محبت میں چمک کی شامل ہوتی تھی۔

نوبیاہتا جوڑے کو زندگی بھر خوشی کی دعائیں دیتے ہوئے اوشنا شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ایسے آزمائشی اوقات میں یہ ایک خوبصورت خبر ہے۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ نے ٹرمپ کے ساتھ ایسی خواہش کا اظہار کردیا کہ مداح حیران رہ گئے

اس سے قبل پاکستان کی مشہور ٹیلی ویژن اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے اس ماہ کے شروع میں شادی کے بعد مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

پاکستان کے دو مشہور اسٹارز 4 اپریل 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے ۔

Related Posts