پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خانہ کعبہ کے صحن سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی۔
تصاویر میں اشنا شاہ کو اسکارف اور حمزہ امین کو احرام پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اشنا شاہ نے خانہ کعبہ میں نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعا کی اور لکھا کہ ’اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو دل اور دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنا، اپنے گھروں سے جلا وطن ہوئے اور 75 سال سے زائد عرصے تک نسل پرستی کو برداشت کرنے کے بعد ایک وحشیانہ نسل کشی سے گزر رہے ہیں جو ان کی نسل کا قتل عام کررہی ہے، امید ہے وہ آخرکار آزاد ہوجائیں، آمین۔
اشنا شاہ کہنا تھا کہ یہ شوہر حمزہ امین کا پہلا عمرہ تھا جس کے لیے ان کو بہت بہت مبارک ہواشنا شاہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








