بنگلہ دیش کے ایک مشہور عالم دین احمد اللہ نے فیس بک کے ہاہاہا ایموجی استعمال کرنے والے لوگوں کے خلاف فتویٰ جاری کردیا۔
احمد اللہ کے فیس بک اور یوٹیوب پر 30 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں تاہم اس ہفتے کے شروع میں انہوں نے تین منٹ کی ویڈیو جاری کی،احمد اللہ نے کہاکہ آج کل ہم لوگوں کا مذاق اڑانے کے لئے فیس بک کے ہاہاہاایموجی کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے فیس بک پر لوگوں کے طنز کی وضاحت کی اورایک اسلامی فرمان کے ذریعے اس کے خلاف فتویٰ جاری کیا جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہاہاہاایموجی کس طرح مسلمانوں کے لئے مکمل طور پر حرام ہے۔
احمد اللہ کاکہنا ہے کہ اگر آپ کے رد عمل کا مقصد لوگوں کی تضحیک یا طنز کرنا ہے تو یہ اسلام میں قطعاً حرام ہے۔
اللہ کے واسطے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس کام سے باز رہیں۔ کسی کا مذاق اڑانے کے لئے ’ہاہاہا‘ کے ساتھ رد عمل کا اظہار نہ کریں۔ اگر آپ کسی مسلمان کو تکلیف دیتے ہیں تو وہ بری زبان سے اس کا جواب دے سکتا ہے جو غیر متوقع ہوگا۔
بہت سارے لوگوں نے اس کی ویڈیو پر رد عمل ظاہر کیا ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں 20 لاکھ سے زیادہ آراء ملیں اور اہم بات تو یہ احمد اللہ کی ویڈیو پر بھی لاتعداد لوگوں نے ہاہاہا کے ایموجی کے ذریعے اپنے خیالات اظہار کیا ہے۔