عثمان خان کی سنچری، ملتان کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 229رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: ایچ بی ایل، پی ایس ایل 9 کے 27ویں میچ کے دوران ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈز کو جیتنے کیلئے 229رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ سلطانز کے عثمان خان نے 50گیندوں پر سنچری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ملتان کے یاسر خان اور کپتان محمد رضوان نے ٹیم کو 44رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ یاسر خان نے 16گیندوں پر 33رنز بنائے۔

یاسر خان کو اسلام آباد کے حنین شاہ نے بولڈ کردیا۔ محمد رضوان 58 کے مجموعی اسکور پر 17گیندوں پر 20رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد جانسن چارلز اور عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا آغاز کیا اور اسکور آگے بڑھایا۔

جانسن چارلز نے 18گیندوں پر 42رنز بنائے اور 144کے مجموعی اسکور پر فہیم اشرف کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ افتخار احمد نے بھی عثمان خان کا کچھ دیر تک ساتھ نبھایا اور 198 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

افتخار احمد نے 12گیندوں پر 13رنز بنائے جن کی وکٹ نسیم شاہ نے لی۔ عثمان خان نے 50 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 228رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کرس جارڈن نے 15رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

 

Related Posts