پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار کی رسمِ مایوں کے دوران شوبز ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے جبکہ شادی سے قبل کی تقریبات اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان مختار اور زنیرہ انعام نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مایوں کی روایتی تقریب منعقد کی۔ ان کے قریبی دوست عثمان خالد بٹ اور عمیر جیسوال نے تقریب کے دوران اسٹیج پر خوب ہلا گلا کیا۔
تصویری تجزیہ، نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کی شادی کی خوابناک تقریب
سیاحت کا عالمی دن، پاکستان کے 10 مقامات کی تصویری سیر

ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر رواں برس کے آغاز پر نکاح کے وقت عثمان مختار نے ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی جس میں ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلے کا اہتمام کیا گیا۔

معروف اداکار عثمان مختار نے خاکستری شلوار قمیض پہنی اور کڑھائی دار شال سے اپنے لباس کو دیدہ زیب بنایا۔ مایوں کی تقریب میں مختلف اداکار شریک ہوئے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے اداکاروں میں احمد علی اکبر، مریم نفیس، عثمان خالد بٹ اورعمیر جیسوال کے علاوہ عثمان مختار کے قریبی اہلِ خانہ اور دوست احباب شامل ہیں۔

اداکار عثمان مختار ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس میں دونوں فنکاروں کی جوڑی کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا۔

دولہا عثمان مختار کے دوستوں نے اپنی توانائی سے بھرپور پرفامنس سے مایوں کی تقریب کو چار چاند لگائے اور اسٹیج پر خوب جلوے بکھیرے۔


ایک انٹرویو کے دوران اداکار عثمان مختار نے جلد ہی شادی کرنے کا اعلان تو کیا تھا لیکن انہیں یقین نہیں تھا کہ کورونا کے باعث شادی کی تقریب اچھی اور یادگار بنائی بھی جاسکے گی یا نہیں۔




گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








