بیماری نے بھوک ختم کردی،اداکار عثمان مختار نے وزن میں کمی کاراز مداحوں کو بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈرامہ سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے میں آخری بار نظر آنے والے اداکار عثمان مختار نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وزن کیسے کم کیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکار عثمان مختار نے انکشاف کیا کہ وہ بھوک کی کمی کی بیماری کا شکار ہیں اور اس کی وجہ سے وہ 135 کلوگرام سے 83 کلوگرام وزن میں ڈرامائی تبدیلیوں سے گزر چکے ہیں۔

عثمان مختار نے بتایا کہ کس طرح اس نے اپنی بیماری کی وجہ سے کھانے کے بارے میں اپنا رویہ بدلااوراپنا وزن کم کر لیا ہے اور اب جب بھی وہ اسکرین پر نظر آتے ہیں تو وہ بہت اسمارٹ دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عثمان مختار کی شارٹ فلم “بینچ “نمائش کیلئے پیش کردی گئی

یاد رہے کہ ہم کہا ں کے سچے تھے میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ نے والے انتہائی باصلاحیت فنکار عثمان مختار جلد ہی جرائم اور سنسنی کے موضوع پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس میں وہ اشنا شاہ کے مقابل ایک پولیس افسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

دریچے فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فیچر فلم کی ہدایات نامور ٹی وی ڈائریکٹر ظہیرالدین دے رہے ہیں ۔ اس فلم کی شوٹنگ اسی مہینے میں لاہور میں شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

فنکارعثمان مختار نے اس بارے میں کہا،”مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے اور ہم کئی مہینوں سے ظہیر بھائی کے ساتھ اس پر بات چیت کررہے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم جو پیش کرنے جارہے ہیں، ناظرین اس سے بہت لطف اندوزہوں گے۔

Related Posts