کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے اْبھرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے خاموشی سے شادی کرلی، شادی میں ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عثمان مختار نے اپنے نکاح کی دلکش تصویریں شیئر کیں جن میں اداکار کے ہمراہ اْن کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان مختار نے اپنے نکاح کے لیے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ اْن کی اہلیہ نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
عثمان مختار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے پوئے لکھا کہ زنیرا انعام خان! مجھے دنیا کا سب سے خوش قسمت انسان بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔اداکار نے لکھا کہ ’میں ایک طویل عرصے سے اس طرح کی خوشی محسوس نہیں کی، آپ میرے ہر اچھے برے لمحوں میں میرے ساتھ تھیں اور میرا سہارا بنیں۔
اْنہوں نے لکھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی میں پاکر خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتا ہوں۔عثمان مختار نے دنیا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ڈئیر ورلڈ! میں نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کی جبکہ ہماری شادی کے لیے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ 2 اپریل کو ہونی تھی۔