یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے 3500 کنٹریکٹ ملازمین برطرف

تازہ ترین

تازہ ترین

Utility Stores Corporation Announces Termination of All Employees
FILE PHOTO

پاکستان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں 3500 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔

آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلیٹی اسٹورز کے سیکریٹری جنرل عارف شاہ کے مطابق اس فیصلے کے حوالے سے خطوط علاقائی منیجرز کو بھیج دیے گئے ہیں جنہیں گریڈ ایک سے تیرہ تک کے ملازمین کو برطرف کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

اس اقدام کے بعد متاثرہ کنٹریکٹ ملازمین نے لاہور کے اسکیم موڑ پر احتجاج کی کال دی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز یونین کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم امتناع کے باوجود کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کرنا غیر قانونی ہے اور اس خلاف ورزی پر پیر کے روز عدالتِ عظمیٰ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کے علاقائی منیجر نواب شاہ نیاز حسین بروہی نے ایک غیر معمولی احتجاجی طریقہ اختیار کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

نیاز حسین بروہی نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی قائم کردہ یہ ادارہ دراصل غریب عوام کی خدمت کے لیے بنایا گیا تھالیکن حالیہ اقدامات کے ذریعے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو کہ ایک منظم سازش کا حصہ ہے جس کے پیچھے ایک طاقتور شوگر مافیا کارفرما ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قومی ادارے کو بچانے میں کردار ادا کریں۔

Related Posts