وانی کپور پاکستانی اداکار فواد خان پر فدا ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ڈان نیوز)

بھارتی اداکارہ وانی کپور نے فواد خان کو انتہائی پرکشش و خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیدا ہی فلموں کے لیے ہوئے ہیں۔

وانی کپور میں اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ رہا، وہ بہت پرکشش اور خوبصورت شخص ہیں۔

وانی کپور کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور اس تجربے نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ وہ ایک تعاون کرنے والی شخصیت ہیں، اب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم میں شمولیت پر بھارت کی کچھ ہندو انتہاپسند جماعتوں نے فلم کی ٹیم کو دھمکیاں دی ہیں، تاہم پروڈیوسرز اور ہدایتکار مقررہ تاریخ پر فلم ریلیز کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب سنی دیول، سشمیتا سین اور امیشا پٹیل شامل ہیں، فواد خان کے فلم میں شامل ہونے کو دونوں ممالک کے درمیان مثبت قدم قرار دے چکی ہیں۔

Related Posts