اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ویکسی نیشن سے محروم زیرو ڈوزبچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیرو ڈوز بچوں میں ویکسی نیشن بڑھانےکی ضرورت ہے، پاکستان میں بچوں کی ویکسی نیشن بڑھانے پر بہت زور دیا جارہا ہے، ویکسی نیشن کم ہونے کی وجوہات میں لوگوں کی بڑی پیمانے پر نقل و حرکت ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق روز افغان شہریوں سے بھری درجنوں بسیں کراچی بس اڈے پر پہنچتی ہیں، بہتر اقدامات سے پاکستان میں ویکسی نیشن کی شرح 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
نوجوانی میں موٹاپا کئی قسم کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے، سائنسی تحقیق
دوسری جانب سندھ میں بریسٹ فیڈنگ سے متعلق بل کی منظوری پر ڈاکٹر خالد شفیق کا کہنا ہے کہ سندھ میں بریسٹ فیڈنگ پروموشن اینڈپروٹیکشن بل منظور کر لیا گیا ہے، بریسٹ فیڈنگ کا نیا قانون بچوں کی جان بچانے میں انتہائی معاون ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویکسی نیشن کے غلط اعداد و شمار فراہم کیے جاتے ہیں۔
وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی پروفیسر شہزاد علی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کی شرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بڑھائی جاسکتی ہے، ویکسی نیشن بڑھانے کے لیے نجی اداروں کا تعاون حاصل کرنا ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








