ورون دھون اور جھانوی کپور کی نئی فلم ’باوال‘ کا ٹیزر ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف بھارتی اداکار ورون دھون اور اداکارہ جھانوی کپور کی نئی فلم ’باوال‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

فلم ’باوال‘ کی ہدایتکاری نتیش تیواری نے کی ہے جو اس سے قبل فلم ’دنگل‘ کی ہدایتکاری بھی کرچکے ہیں اور یہ فلم ان کی اب تک کی سب سے زیادہ مہنگی فلم بتائی جاتی ہے۔

جھانوی کپور نے باوال کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محبت کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، کچھ باوال کے لیے تیار ہو جاؤ۔ جبکہ فلم کا ٹیزر جاری جنگ کے درمیان ایک المناک محبت کی کہانی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

فلم کی شوٹنگ پیرس، برلن، پولینڈ، ایمسٹرڈیم، کراکو، وارسا کے ساتھ لکھنؤ اور ہندوستان کے دو دیگر شہروں میں کی گئی ہے، فلم کے عملے میں 700 سے زائد افراد شامل تھے جبکہ ایکشن ڈائریکٹر اور اسٹنٹ مین جرمنی سے رکھے گئے تھے۔

خیال رہے کہ فلم ’ باوال ‘ رواں ماہ 21 جولائی کو ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts