پی ٹی آئی مائنس ون پر نہیں آئے گی تو پوری پارٹی مائنس ہوجائے گی، واوڈا

تازہ ترین

تازہ ترین

واوڈا، فائل فوٹو

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ون پر نہیں آئے گی تو پوری پارٹی کو مائنس کر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں الطاف حسین کی طرح مائنس ون فارمولا ہوگا۔ اگر یہ مائنس ون پر نہیں آتے تو پوری پارٹی مائنس ہوجائے گی۔

فیصل واوڈا کے مطابق  پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے اور یہ صرف اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں۔ انہیں ملک سے کسی قسم کی کوئی محبت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے اور اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، آج تک برداشت کر کے ہی یہاں تک آئے ہیں۔

Related Posts