جہلم میں ٹیوشن اکیڈمی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی جس میں معصوم بچی پر تشدد دکھایا گیا ہے جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے اداکارہ وینا ملک نے والدین سے بچوں کو نظروں کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ میری ماں باپ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو اپنی نظروں کے سامنے رکھیں۔ بچوں کو مفتیوں اور استادوں کے پاس اکیلا مت بھیجیں۔ آپ اپنے بچوں کا مستقبل سنوار نہیں رہے بلکہ ایسے استادوں کے ہاتھوں برباد کر رہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں جہلم کے خانساماں محلے میں رہنے والے ایک ابوبکر نامی استاد کو دِکھایا گیا جس نے ٹیوشن اکیڈمی بنا رکھی ہے۔ ٹیوشن اکیڈمی میں معصوم بچوں پر تشدد کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
میری ماں باپ سے دردمندانہ اپیل ھے کی اپنے بچوں کو اپنی نظروں کے سامنے رکھیں????۔۔۔ اپنے بچوں کو مفتیوں اور استادوں کے پاس اکیلا مت بھیجیں۔۔۔ آپ اپنے بچوں کا مستقبل سنوار نہیں رھے بلکہ ایسے استادوں کے ھاتھ برباد کر رھے ھیں!!! https://t.co/yuCtm1GAyF
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) September 15, 2020
یہ بھی پڑھیں: رکن اسمبلی کے شوہر کا سیشن جج پر تشدد، ٹانگ کی ہڈی توڑ دی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








