کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آوٹ آف کنٹرول، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی سمیت سب کچھ مہنگا

تازہ ترین

تازہ ترین

Inflation
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آئوٹ آف کنٹرول ہو گئیں، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی سب کچھ مہنگا ہو گیا۔ پریشان شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

گوشت اور دالیں تو پہلے ہی مہنگی تھیں، اب تو سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، غریب آدمی کھائے تو کیا کھائے۔

مزید پڑھیں : مہنگائی کا جن قابومیں نہ آسکا،مہنگائی کی اوسط شرح 22 فیصد سے تجاوز کر گئی

سبزیوں کی سپلائی سے منسلک افراد کے مطابق حکمت عملی نہ ہونے کے باعث بحران پیدا ہوجاتا ہے۔

اس وقت کراچی میں ٹماٹر240  روپے کلو، پیاز 80روپے کلو، بھنڈی130 روپے کلو، توری80  روپے کلو اور آلو80 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

مہنگائی سے تنگ شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے اور قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

Related Posts