معروف اداکار عابد کشمیری لاہور میں انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Veteran actor Abid Kashmiri passes away in Lahore

لاہور: اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے،ان کی بیٹی نے لاہور میں انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔

اداکار عابد کشمیری کو ٹیلی ویژن، اسٹیج اور فلم میں اپنی شاندار خدمات کے لیے جانا جاتا تھا،خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

عابد کشمیری کا ایک شاندار کیریئر تھا، انہوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کی۔ ان کی پرفارمنس کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا اور وہ تفریحی صنعت کے متعدد پلیٹ فارمز میں اپنی ورسٹائل اداکاری کی مہارت کے لیے مشہور تھے۔

عابد کشمیری امریکا میں آباد تھےتاہم حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور کچھ ٹی وی ٹاک شوز میں بھی نظر آئے، مرحوم اداکار نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

اداکار کو 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بازارِ حسین‘ میں کامیڈی کے لیے نگار ایوارڈ بھی ملا تھا۔

ان کے چند یادگار ٹی وی ڈراموں میں سمندر، سورج کے ساتھ ساتھ، تیسرا کنارا، اپنا لاگ اورلوہاری گیٹ شامل ہیں۔

Related Posts