سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، سابق رہنما جمعیت علمائے اسلام اور معروف عالمِ دین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔
شادی کی سادہ اور پُروقار تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی رشتہ داروں، علما اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں شریک مہمانوں نے مولانا شیرانی کو نئی زندگی کی خوشی پر دلی مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی کی پہلی اہلیہ گزشتہ سال ستمبر میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی وفات کے بعد مولانا شیرانی تنہا زندگی گزار رہے تھے۔
علما کے حلقوں میں اس شادی کی خبر زیرِ بحث ہے اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں، کسی نے انہیں ’’زندہ دل شخصیت‘‘ قرار دیا تو کسی نے دعا دی کہ اللہ ان کی نئی زندگی میں برکت عطا فرمائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








