پاک فوج کے جوانوں نے عین حالت جنگ کے ہنگام بھی اسلامی اقدار کی پاسداری کرکے دل جیت لیے۔
افغان طالبان رجیم کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی میں متعدد افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا جبکہ وہاں موجود گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید کشیدگی اور جنگی ماحول کے باوجود پاک فوج نے پیشہ ورانہ نظم و ضبط اور اسلامی اقدار کی پاسداری کو مقدم رکھا، جس کی ایک دل چھولینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے طالبان کی پوسٹ پر قبضہ کرنے کے بعد کلمے کی وجہ سے طالبانی پرچم کو احترام کے ساتھ اتارا اور اس کے بعد قومی پرچم سربلند کیا۔
سیکیورٹی حلقوں کے مطابق جذبہ ایمانی اور عسکری مہارت سے لیس جوان دشمن کی ہر جارحیت کا مؤثر جواب دے رہے ہیں، جبکہ میدانِ جنگ میں بھی اخلاقی اصولوں اور دینی روایات کو ملحوظ رکھا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








