انڈونیشیا کی ڈوبنے والی آبدوز کے عملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

انڈونیشیا کی ڈوبنے والی آبدوز کے عملے کی ویڈیو سامنے آگئی
انڈونیشیا کی ڈوبنے والی آبدوز کے عملے کی ویڈیو سامنے آگئی

جکارتہ:انڈونیشیا میں ڈوب جانے والی بدقسمت آبدوز کے عملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں انڈونیشیا کی آبدوز فوجی مشقوں کے دوران لاپتہ ہوئی تھی جو کہ کچھ دن بعد سمندرکی تہہ سے 3 ٹکڑوں میں ملی تھی۔

آبدوز میں عملے کے تمام 53 افراد ہلاک ہوئے تاہم اب انڈونیشیا کی بحری فوج نے عملے کی ویڈیو ریلیز کی ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عملے کے ارکان گیت گنگنا رہے ہیں کہ جو آیا ہے وہ جائے گا، ہر آغاز کا اختتام ہے لیکن یہ سچ ہے کہ میں ابھی بچھڑنا نہیں چاہتا۔

عملے نے حادثے سے کچھ ہفتے قبل یہ گیت گنگنایا تھا اور ویڈیو نے 53 اہلکاروں کی موت کا زخم ہرا کردیا۔ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو افسردہ کردیا ہے۔

Related Posts