قیامت کی ایک اور نشانی؟ آسمان پر بیک وقت 2سورج طلوع، ویڈیو دیکھئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سورج
(فوٹو: آن لائن)

رقبے کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے ملک روس مین آسمان پر بیک وقت 2 سورج طلوع ہوئے ہیں، واقعے کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکنے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسمان پر بیک وقت 2 سورج کے نمودار ہونے کا منفرد منظر دیکھ کر عوام کی بڑی تعداد حیران رہ گئی۔ یہ واقعہ روسی جزیرے سخالین میں پیش آیا جہاں ایک ہی وقت میں غیر معمولی طور پر 2 سورج افق پر نمودار ہوتے ہوئے نظر آئے۔

طلوعِ آفتاب کا منظر ویسے ہی اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے بہت دلفریب ہوتا ہے تاہم بیک وقت 2 سورج نظر آنے کے باعث عوام کی بڑی تعداد نے یہ منظر اپنے اپنے کیمروں میں ریکارڈ کرلیا، تاہم ماہرین نے 2 سورج طلوع ہونے کو حقیقت قرار دینے سے انکار کردیا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ وہ سورج جس کے گرد زمین سمیت نظامِ شمسی کے تمام سیارے گھومتے ہیں، ایک ہی ہے تاہم روس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے انتہائی نیچے ہونے کے باعث فضا میں برف کے کرسٹلز بن گئے اور عوام کو ایک ہی سورج 2 جگہوں پر نظر آیا۔

تکنیکی اعتبار سے روسی جزیرے سخالین میں درجہ حرارت آج بھی منفی 14 رہا جو مزید گر کر منفی 23ڈگری تک جاسکتا ہے۔ بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسمان پر 2 سورج نمودار ہونے کے منظر کو سن ڈوگ کا نام دیا جاتا ہے۔

Related Posts