سولہ سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

پنجاب کے علاقے سرائے مغل میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل کردی گئی  جبکہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم  نے لڑکی کو ورغلا کر ناجائز تعلقات قائم کیے، ملزم حمزہ پہلے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کرتا رہا۔

پولیس نے کہا کہ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے ملزم کے ساتھیوں اختر و ابرار پر بھی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام لگایا۔

متاثرہ لڑکی نے مبینہ جنسی زیادتی کا والدہ کو بتایا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

واضح رہے کہ ایسا ہی درندگی کا ایک واقعہ پتوکی میں بھی پیش آیا، جہاں ایک درندہ صفت شخص ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے ایک سال تک اسے مزید زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

ملزم نے اس وقت لڑکی کی ویڈیو وائرل کردی جب اس نے اس کے مطالبے پر اس کے دیگر دوستوں سے ملنے سے انکار کردیا۔

Related Posts