چینی ٹیچر کی بوہے باریاں گاتے ہوئے ویڈیو وائرل، صارفین نے خوب داد دی

تازہ ترین

تازہ ترین

چینی ٹیچر کی بوہے باریاں گاتے ہوئے ویڈیو وائرل، صارفین نے خوب داد دی
چینی ٹیچر کی بوہے باریاں گاتے ہوئے ویڈیو وائرل، صارفین نے خوب داد دی

چینی ٹیچر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ انتہائی  دلکش انداز سے پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا گنگنا رہی ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستان ایمبیسی کالج کی ایک میوزک ٹیچر کی ویڈیو چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مس وکی نامی ٹیچر بہت ہی سریلے انداز میں پاکستانی گانا ‘بوہے باریاں’ گا رہی ہیں جبکہ تقریب میں ہر عمر کے لوگ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ چینی ٹیچر نے یہ پرفارمنس  پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانے کے زیر اہتمام  پاکستان فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول میں دی تھی۔

Related Posts