ویڈیو: چور خاتون کے گلے سے سونے کی چین لے اُڑے

تازہ ترین

تازہ ترین

ویڈیو: چور خاتون کے گلے سے سونے کی چین لے اُڑے

بھارت میں خواتین غیر محفوظ ہوگئیں، مین سڑک پر دن دہاڑے چوروں نے ایک خاتون کے گلے سے سونے کی چین کھینچ لی اور فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹن چیرو کے امین پور میں ایک خاتون اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ سڑک پر جارہی تھی کہ دو نامعلوم افراد نے بائیک پر جاتے ہوئے خاتون کے گلے سے سونے چھین کر فرار ہوگئے۔

خاتون نے شکایت کی کہ اس کے گلے سے 8 تولے زیور تھا اسے نامعلوم افراد نے چھین کر فرار ہوگئے۔واردات کے دوران خاتون اور ان کا بیٹا سڑک پر گر پڑے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Posts