بھارتی ریاست گجرات میں آدمی اور شیر کا آمناسامنا ہونے پر دونوں ایک دوسرے سے ڈر کر بھاگ نکلے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گجرات میں ایک سیمنٹ فیکٹری کے باہر پیش آیا جہاں آدمی اور شیر کی اچانک مڈبھیڑ اس وقت دلچسپی کا مرکز بنی جب دونوں خوفزدہ ہوکر مخالف سمت میں بھاگ نکلے۔
واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدمی شیر کو دیکھ کر فوراً فیکٹری کے اندر دوڑا جبکہ شیر بھی چونک کر قریبی جنگل کی طرف بھاگ نکلا، حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








