بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے اپنے چاپنے والوں کے لئے اپنا فون نمبر بتادیا، جبکہ ان کے دلچسپ انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
’ڈرٹی پکچر‘ کی اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پیروڈی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ لپسنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔
ودیا بالن نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’لکھو میرا نمبر‘ اور مزاحیہ انداز میں اپنا فون نمبر بتانے لگیں۔
انھوں نے کہا کہ جن جن لوگوں کو میرا نمبر چاہیے تھا لکھو میرا نمبر، چھیانوے، چورانوے، ڈھلان وے، فلان وے، ڈھمکان وے، کرو کال جلدی کرو میں نے فون ہاتھ میں لے رکھا ہے۔
ان کی اس مزاحیہ ویڈیو سے مداح کافی لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں اور کمنٹس میں اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔
ایک خاتون نے کمنٹس سیکشن میں لکھا کہ میں ’میں آپ کو ابھی ہی کال کرتی ہوں‘۔ ایک صارف نے ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ زبردست ہیں۔‘
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








