راولپنڈی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانیں، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز سیل کرنے کے ساتھ ساتھ 4 لاکھ 88 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز اور گراں فروشی کے خلاف راولپنڈی ڈویژن میں 2 ہزار 681 چھاپے مارے گئے۔ 15 ریسٹورنٹ، 85 دکانیں اور شاپنگ مالز سیل کی گئیں۔ چھاپوں کے دوران 4 لاکھ 88 ہزار روپے کے جرمانے بھی کیے گئے۔
ڈویژنل ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں 550 دکانوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 56 پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر 1 لاکھ 13 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
گراں فروشی کے خلاف ڈویژن بھر میں 1 ہزار 185 چھاپے مارے گئے جس میں 86 خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ 1 لاکھ 96 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔بعد ازاں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی چیکنگ کیلئے 846 چھاپے مارے گئے۔
مجموعی طور پر کورونا ایس او پیز کی 146 خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 1 لاکھ 79 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ 15 ریسٹورنٹس اور 85 دکانیں اور مارکیٹس سیل کردی گئیں۔ 108 مساجد اور مدارس کی چیکنگ کی گئی اور چکوال میں 1 کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
آپریشن کے دوران 57 انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کیا گیا۔ خلاف ورزی کے مرتکب کو 7 ہزار 500روپے جرمانہ کیا گیا۔ 116 پبلک پارکس اور عوامی مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
شاپنگ مالز، مارکیٹس اور پلازوں میں سے 422 کا معائنہ ہوا جن میں سے 85 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور سیل کردیا گیا۔ 1 لاکھ 28 ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔ 25 شادی ہالز اور 100 ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر 15 ریسٹورنٹس سیل ہوئے۔ 43 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ناگن چورنگی کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 راہگیر زخمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








